وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 1800 پوائنٹس اضافے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں استحکام حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج 120,000 کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی ہے، بجلی کے نرخوں میں بڑی کمی، گھریلو صارفین اور صنعتوں کے لیے خوشخبری ہے۔
سٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گئی ہے، ہنڈریڈ انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ ہو اہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ایک لاکھ 20ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں1800 پوائنٹس اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ20ہزار674 زائ پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی رہی، انڈیکس 11 سو 31 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 38 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔