وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے اہم خطاب کریں گے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے صحافیوں کو بیک گراؤنڈ بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہا کہ 81 ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس 22 ستمبر سے 26 ستمبر اور 28 ستمبر کو منعقد ہوگا، نومنتخب صدر کی جانب سے جنرل ڈیبیٹ کا موضوع ’’اعتماد کی بحالی، تبدیلی کا انتظام: ایک اقوام متحدہ جو سب کے لیے کام کرے‘‘ مقرر کیا گیا ہے۔
عاصم افتخار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جس میں وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورت حال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے اور تنازعات کے پرامن حل، مکالمے، سفارت کاری اور تحمل کی ضرورت پر زور دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرپزشکیان سمیت ایرانی اعلیٰ حکام کا امریکہ کا ویزا جاری
پاکستان مندوب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، انسداد دہشت گردی، اسلاموفوبیا، عالمی اقتصادی چیلنجز، اقوام متحدہ میں اصلاحات اور پائیدار ترقی کے اہداف سمیت اہم عالمی معاملات پر پاکستان کی ترجیحات بھی اجاگر کریں گے۔





