سوات کے تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والے والد اور ان کے دونوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا،ملزمان نے بیٹی کو قتل کو ناگہانی موت کا رنگ دیا تھا ۔
لڑکی کے قتل کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ،پولیس کی اطلاع ملی تھی کہ شاہ ڈھیری میں لڑکی کو قتل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی جانب سے واقعے کو ناگہانی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
تھانہ شاہ ڈھیرئی پولیس نے پہنچ کر تحقیقات شروع کیں، تو پتہ چلا کہ مقتولہ کو غیرت کے نام پر ان کے والد اور دو بھائیوں نے مل کر زہریلی دوا پلا کر مار دیا ، بعد میں ملزمان نے لڑکی کی موت کو قدرتی حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: ذاتی دشمنی پر تین خواتین قتل، ملزمان فرار
ڈی پی او سوات ناصر محمود نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی، تھانہ شاہ ڈھیری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔





