وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کو ملک کا سب سے امیر صوبہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قرض لینے والی قومیں کبھی خود مختار نہیں ہوتیں ، ہماری محنت سے خیبر پختونخوا سب سے امیر صوبہ بن چکا ہے ، 13ماہ میں 50ارب کا قرضہ ادا کیا اور ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہاکہ صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کیلئے بجٹ مختص کرینگے ، آئندہ بجٹ ہمارے ویژن کے مطابق ہوگا یوسی سطح کے نمائندوں کو 50، 50کروڑ دیے جارہے ہیں ، جبکہ قومی اسمبلی کے ایک ایک حلقے کے ایم این اے اور ایم پی ایز کو مجموعی طورپر دو دو ارب ملیں گے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں مزید محنت کرکے اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، ایک مافیا ہمیشہ سے حکومتیں گرانے اور بیرونی قوتوں کے ایما پر کام کررہاہے ، ہم بہتری لانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔





