پشاور۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ کے دیرینہ مطالبہ چشمہ لفٹ کینال کے پہلے مرحلہ کی فنانشل بڈز مکمل ہو گئیں اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین واپڈا جلد چشمہ لفٹ کینال کا افتتاح کرینگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ڈیرہ کے باسیوں کو مقامی سیاستدانوں نے لفٹ کینال کے نام پر بےوقوف بنایا تاہم ماضی کے برعکس اس بار لفٹ کینال کے حوالہ سے جھوٹے وعدوں کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا ہے کہ چشمہ رائیٹ بنک کینال شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ تھا اب اتحادی حکومت لفٹ کینال کا تحفہ دے رہی ہے ۔ چشمہ لفٹ کینال سے ڈیرہ اسماعیل خان میں سبز انقلاب آئے گا صوبہ میں خوشحالی کا راج ہوگا ۔





