دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ،آئی جی

دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ،آئی جی

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آجی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں ، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے ،مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی ۔

واضح رہے کہ بنوں کینٹ پر ہونیوالے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16خوارج کو جہنم واصل کیاتھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6جوان بھی شہید ہوئے تھے ۔

نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونیوالے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی مولانا حامد الحق سمیت 6افراد شہید ہوئے تھے ۔

Scroll to Top