لکی مروت میں پولیس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہو کر فرار

لکی مروت میں پولیس آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہو کر فرار

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انسدادِ دہشتگردی محکمہ (سی ٹی ڈی) اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو کر فرار ہو گئے۔

خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق خان خیل مندزئی کے جنگلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور مقامی پولیس نے آپریشن میں حصہ لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا، پولیس کی جوابی کارروائی میں 3دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق نائب امیر جماعت اسلامی اور ماہر معیشت پروفیسر خورشید احمد انتقال کر گئے

آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے جوانوں کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس بزدلانہ کارروائیوں کا مؤثر جواب دے رہی ہے۔

Scroll to Top