مردان: زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی


مردان کی تحصیل رستم میں زہریلی روٹی کھانے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو موبائل وینز کے ذریعے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، ناشتہ کے دوران آٹے میں گندم کی زہریلی گولی شامل ہونے سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ افراد میں تین مرد، تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں جن کی شناخت عبدالشاہد، عبدالقدیر، قیصر علی، ثمرین، زینب، صداقت اور رنڑا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، متاثرین میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top