بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں،امریکی صدر

بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں،امریکی صدر

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا ہے، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونے والی ہیں، امریکی صدر نے ایرانی صدر سے ملاقات کا اشارہ بھی دیدیا ہے ۔

امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہ کرنے کی دھمکی دینے کیساتھ  ہی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کا اشارہ بھی دے دیا۔

امریکی صدر نے ایران کے لیے3 آپشنزدیتے ہوئے کہا کہ یا تو ایران کو تباہ کردیا جائے یا اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے یا پھر ایران معاہدہ کرلے۔

ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اس سے پہلے کہ ایران کو تباہ اور اس کی معیشت کو برباد کردیا جائے ایران کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: صدرپزشکیان سمیت ایرانی اعلیٰ حکام کا امریکہ کا ویزا جاری

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران جنگ سے متعلق فیصلہ کن مرحلے پر پہنچ چکے ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے ملاقات بھی کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top