تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو بدامنی اور بدانتظامی سے دوچار کرکے سیاسی انتشار کو فروغ دیا، وفاقی وزیر

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو بدامنی اور بدانتظامی سے دوچار کرکے سیاسی انتشار کو فروغ دیا، وفاقی وزیر طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو بدامنی اور بدانتظامی سے دوچار کیا، جبکہ اس کی سیاست نے صوبے میں سیاسی انتشار کو فروغ دیا۔

ایکس پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا دارالحکومت ہے، اسے نقصان پہنچانے کے عزائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ اسلام آباد 25 کروڑ پاکستانیوں کی نمائندگی کرنے والا شہر ہے، اسے میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں عوامی مفاد کے خلاف ہیں، اسلام آباد کو سومنات بنانے کی دھمکیاں ہرگز قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو بدامنی اور بدانتظامی سے دوچار کیا، جبکہ اس کی سیاست نے صوبے میں سیاسی انتشار کو فروغ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: جنید اکبر کی زبان بتا رہی ہے کہ عمران خان نے ان کو کیا سبق پڑھایا ہے، وزیر دفاع

وفاقی وزیر نے کہا کہ  جنید اکبر اسلام آباد کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل پر توجہ دیں اور صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Scroll to Top