ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی ۔
جاپان کے ناگویا کے گرین سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی تھائی لینڈ پر دباؤ رکھا۔
پہلے کوارٹر میں گرین شرٹس 0-2کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے، یہ گول معین شکیل اور عماد بٹ نے کئے ۔
دوسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے گول داغے ، ندیم احمد نے ایک اور سفیان خان نے 2 گول بنائے،تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے مزید بہتر کھیل پیش کیا اور 4 گول اسکور کیے۔
رانا وحید اور عبدالشاہد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ندیم احمد نے مزید 2گول سکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی میزبانی پاکستان کرے گا، 6 ہزار سے زائد کھلاڑی شریک ہوں گے
تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی چوتھے کوارٹر میں گول بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی، یوں میچ 0-9 سے پاکستان کی جیت پر ختم ہوا۔





