بنوں: تھانہ بکاخیل کی حدود میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں۔ تھانہ بکاخیل کی حدود میں نرمی خیل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کرامت اللہ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کرامت اللہ نے 120 دن کی رخصت منظور کر رکھی تھی اور چھٹی پر تھا۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے علاقے میں موجود تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

شہید کرامت اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن بنوں میں ادا کی گئی، جس میں پولیس اور ملٹری افسران کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top