ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ جات 2025 کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ آڈیٹوریم میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعراء کرام نے شرکت کی اور اپنے عمدہ کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
مشاعرے میں شرکت کرنے والے شعراء نے محبت، امن، ثقافت اور روایت جیسے موضوعات پر دل کو چھو لینے والی شاعری پیش کی، جس پر سامعین نے خوب داد دی۔
مشاعرے کے مہمانِ خصوصی تحصیل میئر عمر امین خان گنڈا پور تھے، جنہوں نے اس ادبی تقریب کو شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
تقریب میں شہر کے معززین، ادیب، طالب علم اور ادب دوست افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ادب، ثقافت اور روایت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا، جس نے مشاعرے کو ایک یادگار شام میں بدل دیا۔
یہ بھی پڑھیں ڈیرہ جات فیسٹیول 2025: قلعہ کافر کوٹ کا تاریخی دورہ، شرکاء کے لیے یادگار لمحہ
منتظمین کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات 2025 جیسے ایونٹس کا مقصد نئی نسل کو ادب و ثقافت سے جوڑنا اور مقامی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔





