پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو مذاکرات کیلئے راضی کرلیا ہے ، جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ملک سب کا سانجھا ہے اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے ،پورا پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران خان سے محبت کرتا ہے ۔