اسلام آباد و گردونواح میں شدید ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسلام آباد و گردونواح میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ہے، جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اس کے علاوہ گھروں میں کھڑکیوں کے شیشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آج دن کے وقت راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسم گرم تھا تاہم سہ پہر کے وقت اچانک بادل آئے، اور ژالہ باری شروع ہوگئی۔

اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جکڑ چلنے سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

کچھ علاقوں میں بچے پارکس میں کھیل رہے تھے، اور اچانک ژالہ باری ہونے کے باعث وہ چیخ و پکار کرتے ہوئے گھروں کو بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔

بارش اور ژالہ باری کے باعث اسلام آباد میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، تاہم کچھ علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے، جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

Scroll to Top