پشاور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی ہوگئی

آٹا، آلو، گھی، چینی، ٹماٹر ، مرغی اور دالیں سستی ہو گئیں

اسلام آباد : وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی رفتار میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کی کمی ہوئی ہے، جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو حالیہ مہینوں میں ایک بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 54 روپے 42 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی، ٹماٹر 16 روپے 29 پیسے فی کلو سستے ہوئے، اور لہسن کی قیمت میں 41 روپے 76 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پیاز، آلو، گندم کا آٹا، گھی، چینی، مختلف دالیں اور گڑ جیسی اشیاء بھی سستی ہونے والی فہرست میں شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگی ہونے والی اشیاء میں دال چنا 3 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جبکہ جلانے کی لکڑی، سگریٹ، چائے کی پتی، تازہ دودھ اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو نہ پہنچنے کا اعتراف

ادارہ شماریات کی اس رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ اگرچہ مہنگائی کی مجموعی رفتار میں کمی آئی ہے، تاہم روزمرہ استعمال کی بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل کمی کی یہ رفتار برقرار رہی تو آئندہ مہینوں میں عام شہریوں کو مزید ریلیف مل سکتا ہے۔

Scroll to Top