اپنی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دلہا گرفتار

پشاور کے علاقے ناصر پور میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ چمکنی کی حدود میں کی گئی جہاں دلہا ہوائی فائرنگ میں مصروف تھا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کر لی۔

دلہا کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے حوالات میں بند کر دیا گیا، جہاں اُس نے شادی کی رات حوالات میں ہی گزاری۔

Scroll to Top