سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔
بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان کے ضلع بہاولنگر سے ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب پاکستان سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے زائرین بدر سے مدینہ منورہ جا رہے تھے۔
حادثے کے فوراً بعد سعودی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں بچے، خواتین اور بزرگ افراد شامل ہیں، جنہیں سعودی ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا، امیر جماعت اسلامی کا غزہ مارچ سے خطاب
تمام جاں بحق افراد کا تعلق ضلع بہاولنگر پنجاب سے ہے، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ افراد کے لواحقین سے بھی رابطے میں ہے۔