بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا دن ،6رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں کی ملاقات کیلئے 6رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی ، رہنمائوں کی فہرست سلمان اکرام راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے فہرست میں کنول شوزب ، مریم کلثوم اکرم ، محمد احمد چٹھہ ، مبین عارف جٹ ، مزمل اسلم اور مصدق عباس کا نام شامل ہے ۔





