بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر خود کو بے نقاب کیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایسے اقدامات اٹھائے ہیں کہ وہ خود ہی بے نقاب ہو گیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے اقدامات کے جواب میں درست فیصلے کیے ہیں اور حکومت نے کئی بار بات چیت کی پیشکش کی لیکن بھارت نے انکار کر دیا، بھارت کے پانی روکنے کے اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ معاہدے پر ان کا کیس مضبوط نہیں ہے، بلاول نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے مطابق جو دریا پاکستان کے ہیں وہ ہمیشہ پاکستان کے ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی عزائم کے جواب میں درست ردعمل دیا، مولانا فضل الرحمان

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے ہیں اور معاہدے میں یہ طے ہوا تھا کہ کسی بھی صوبے کے اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں نکالی جائے گی۔ بلاول نے سندھ حکومت کے اعتراضات کو سنے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Scroll to Top