بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی سرکار پر کڑی تنقید، پہلگام واقعے کے بعد انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوالات

بھارتی اپوزیشن جماعتوں کی مودی سرکار پر کڑی تنقید، پہلگام واقعے کے بعد انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوالات

پہلگام واقعہ کے بعد مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اپوزیشن رہنماؤں نے انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیے ہیں

کانگریس پارٹی نے مودی حکومت کے خلاف آوازیں بلند کردیں، کانگریس پارٹی نے پہلگام واقعے کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو ٹھہرا دیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رہنما نے سوال کیا کہ لائن آف کنٹرول کے علاقے سے 200 کلو میٹر اندر جہاں سخت سکیورٹی کے انتظامات تھے مسلح افراد کس طرح داخل ہوئے کارروائی کی اور پھر غائب ہو گئے؟

بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بھی واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں، یہ واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی کا نتیجہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور حکومتی اہلکار دونوں اس واقعے سے غصے میں ہیں۔

سابق حکومتی اہلکار رادھا کمار نے کہا کہ سی آر پی ایف کی پوسٹ کو الرٹ ہونے کے باوجود ہٹا دیا گیا تھا اور ایک کوتاہی کے بعد مزید کوتاہیاں کی گئیں جیسے پلوامہ میں ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی ناکامیاں قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتی ہیں۔

کرنل ریٹائرڈ اجے شکلا نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے جھوٹے بیانیے نے بیشتر لوگوں کی جانیں لے لی ہیں، نرل ریٹائرڈ وی پی ملک نے سوال کیا کہ “بھارتی انٹیلی جنس کو کیا ہو گیا ہے اور ناکامی کیوں ہوئی؟

بھارتی صحافیوں نے بھی پہلگام واقعے کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مودی حکومت کو داخلی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Scroll to Top