بھارت کے آبی جارحیت کے عزائم پر فیصل واوڈا کا دوٹوک پیغام

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش کی تو پہلا حملہ پاکستان کرے گا اور بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیے پوری قوم یکجا ہے اور یہ وقت ہے کہ وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں، بشمول تحریک انصاف، کو ایک جگہ بٹھائیں اور قومی اتحاد کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور ملک کے دفاع کے معاملات پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

سینیٹر واوڈا نے مزید کہا کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو یہ صرف پاک بھارت کی جنگ نہیں رہے گی بلکہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عسکری قیادت مکمل طور پر ملکی دفاع کے لیے تیار اور پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں موثر سفارتکاری سے پاکستان نے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، بیرسٹر عقیل ملک

فیصل واوڈا نے اپنے خطاب میں بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پانی کے ایک قطرے پر بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اگر کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top