پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 808 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر بند ہوا۔
100 انڈیکس کاروباری دن میں 2105 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 40.99 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے بڑھ کر 13948 ارب روپے ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 281.02 روپے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج 5 پیسے سستا ہوا ہے۔
کل بروزسموار کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تھا۔ کاروبار شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 529 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تھا۔





