پاک فوج نے بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، مگر پاک فوج کی جانب سے مؤثر اور بروقت کارروائی سے دشمن کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے ایک ہی دن میں بھارتی فوج کے دو کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔ پہلا کواڈ کاپٹر بھمبر کے مناور سیکٹر میں گرایا گیا، جو بھارتی 5 آسام رجمنٹ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

دوسرا کواڈ کاپٹر ستوال سیکٹر میں مار گرایا گیا، جو جدید جاسوسی ڈرون پینتھم فور ماڈل تھا، اور پاکستانی علاقے میں غیر قانونی نگرانی کی کوشش کر رہا تھا۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارت کی ایسی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں خطے میں مزید کشیدگی پیدا کر رہی ہیں اور یہ واقعات دانستہ طور پر امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور مسلسل چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور، مؤثر اور فوری جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Scroll to Top