دشمن 10 بار نہیں، 100 بار سوچے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے, وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دشمن کو کسی بھی مہم جوئی سے پہلے 10 بار سوچنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فکر کی کوئی ضرورت نہیں، پاکستان کی مسلح افواج چوکس اور مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر افواجِ پاکستان کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں ہم پر جنگ مسلط ہوئی تو دشمن کو ناقابلِ فراموش سبق سکھائیں گے، فیصل واوڈا

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا کلیدی کردار رہا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور ہماری فوج ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

عوامی خدمت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت عوام کی دہلیز پر سہولیات پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کے پاس وسائل موجود ہیں، لیکن ترقی کا راز نیت میں ہے، اور پنجاب اس نیت کے ساتھ ترقی کی بے مثال منزلیں طے کر رہا ہے۔

Scroll to Top