پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

Pakistan SCO Summit 2026

کراچی : پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاک سوزوکی کا بڑا فیصلہ، کلٹس کے دو ویرینٹس کی بکنگ بند

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 270 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 859 روپے فی تولہ ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 113 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 315 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top