پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

Pakistan SCO Summit 2026

پاک فوج کی بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن اور سرحدی کشیدگی کے پیش نظر جنگی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

زرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔

یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں صحت ایمرجنسی، اسپتالوں میں بیڈز کی کتنی کمی ہے، اعداد و شمار سامنے آگئے

پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشارہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top