پاکستان کی پیشکش پر مودی سرکار کی خاموشی کا مطلب دال میں کچھ کالا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا اسی شدت اور تناسب سے جواب دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے۔

“جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا، کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے”

خواجہ آصف نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں، پڑوسی ممالک بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں، دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے، اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل آئے۔

“وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائی”

انھوں نے کہا کہ عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت میں بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے، ہماری طرف سے جنگ کا آغاز نہیں ہوگا،لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

Scroll to Top