بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے،آرمی چیف

Pakistan SCO Summit 2026

پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، فیلڈ فائرنگ اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر نے آرمی چیف کا خیر مقدم کیا۔

آرمی چیف نے منگلہ کور کے زیر اہتمام ـہیمر اسٹرائیک مشقوں کا جائزہ لیا۔

سپاہ سلار نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے ،کوئی شک میں نہ رہےجواب فوری اور بھرپور ہوگا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کیلئے پرعزم ہے ۔

جنرل سید عاصم منیر نےکہا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور دفاع کیلئے تیار ہیں،مسلح افواج ہر قیمت پر جغرافیائی اورنظریاتی سرحدو ں کا د فاع کریں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top