بھارتی میڈیا پر چینی تجریہ کار پاکستان کا بھرپور دفاع، مودی حکومت کی چالیں الٹ گئیں

بھارتی میڈیا پر چینی تجریہ کار پاکستان کا بھرپور دفاع، مودی حکومت کی چالیں الٹ گئیں

بھارت کو ایک بار پھر سفارتی محاذ پر منہ کی کھانی پڑ گئی، چینی تجریہ کار نے بھارتی ٹی وی چینل پر پاکستان کے مؤقف کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈے کو سختی سے مسترد کر دیا۔

پروگرام کے دوران بھارتی میزبان کی جانب سے چینی نمائندے کو پاکستان مخالف بیانیے میں شامل کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

چین کے معروف تجزیہ کار و سابق سفارتکار وکٹر گاو نے نہ صرف پاکستان میں چینی شہریوں پر ہونے والے حملوں پر بات کی بلکہ واضح طور پر کہا کہ چین نے ان حملوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور اس قسم کے واقعات سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، بھارت اور تمام متعلقہ فریقین کو مل بیٹھ کر مسائل کا دیرپا حل نکالنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

چینی تجزیہ کار وکٹر گاو نے خبردار کیا کہ اگر ان کشیدگیوں کو حل نہ کیا گیا تو کسی تیسرے فریق کو فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکتا ہے۔

پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے چینی سفارتکار نے کہا کہ اس واقعے کی بھی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی تیاری مکمل، کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، خواجہ آصف

چینی سفارتکار وکٹر گاؤ کا مزید کہنا تھا کہ چین کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ دہشت گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی اور اس کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ضروری ہے۔

Scroll to Top