وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا میں بھارت کے ریاستی جبر ، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام پر مظالم کو موثر انداز میں اجاگر کیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا ہے، اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹس بھی بھارت میں بلاک کیے گئے تھے۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب قرار دی جا رہا ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے عالمی میڈیا میں بھارت کے ریاستی جبر، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا تھا۔ بھارتی حکومت نے اس ردعمل میں ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر کے اپنی عدم برداشت کو عملی طور پر ظاہر کیا۔
یہ اقدام بھارت کے جابرانہ رویے اور عالمی سطح پر آزادی اظہار رائے کے خلاف اس کے اقدامات کی ایک اور مثال ہے۔ بھارتی حکومت کے اس اقدام کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے، اور اسے بھارت کی جانب سے مخالف آوازوں کو دبانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔





