آزاد و ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا عالمی یومِ صحافت پر پیغام

آزاد و ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے، گورنر خیبرپختونخوا کا عالمی یومِ صحافت پر پیغام

گورنر خیبرپختونخوا کا آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام انہوں نے کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کے استحکام اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام تک حقائق پر مبنی اور سچائی پر مبنی معلومات پہنچانے والے صحافی قوم کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں جنہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے صحافیوں کی جرات و استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافت صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے جو معاشرے کی اصلاح اور ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار رائے اور صحافت جمہوریت کا حسن ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی ان بنیادی حقوق پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں جب ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، ایسے میں ذمہ دارانہ اور سچ پر مبنی صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

Scroll to Top