فالس فلیگ کے بعد فالس الرٹ، بھارت کو سری لنکا میں منہ کی کھانی پڑی

فالس فلیگ کے بعد فالس الرٹ، بھارت کو سری لنکا میں منہ کی کھانی پڑی

بھارت نے پہلگام حملے کے بعد جھوٹے دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک فضائی کارروائی کروائی جو بری طرح ناکام ہو گئی۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ پہلگام واقعے میں ملوث چھ مشتبہ افراد چنائی سے سری لنکا پہنچے ہیں جس پر سری لنکن حکام کو الرٹ کیا گیا۔

بھارتی اطلاع پر بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سری لنکن ایئرلائنز کی ایک پرواز کو روک کر کئی گھنٹوں تک تلاشی لی گئی تاہم مکمل سرچ آپریشن کے باوجود کوئی مشتبہ شخص نہ مل ہو سکا جس کے بعد بھارت کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکن پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی بھارتی حکام کی فراہم کردہ معلومات پر کی گئی لیکن نتیجہ صفر نکلا، اس واقعے نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی اور ایک بار پھر بھارت کی جھوٹی مہمات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی طرف سے خطرہ ابھی بھی موجود ہے، ہماری بھی تیاری مکمل ہے، خواجہ آصف

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کی ان پالیسیوں کا تسلسل ہے جو پاکستان دشمنی پر مبنی ہیں اور جن کا مقصد داخلی ناکامیوں اور عالمی دباؤ سے توجہ ہٹانا ہے۔

پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے مگر ایسے جھوٹے حربے اس کی ساکھ کو مزید مجروح کر رہے ہیں۔

Scroll to Top