یو این سیکرٹری جنرل کا پاکستان اور بھارت کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں،شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف ہے، پاکستان اور بھارت میں قیام امن کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، دونوں ممالک کو پیغام دیا ہے کہ کسی مسئلے کا فوجی حل کوئی حل نہیں، یہ اپنے آپ کو روکنے اور جنگ کے دہانے سے واپس لوٹنے کا وقت ہے، ایسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سوات:دو مختلف واقعات میں دو خواتین قتل

Scroll to Top