آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے مذموم منصوبوں کو فوری طور پر ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کے متعدد جنگی طیاروں کو مار گرانے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے پر ان کی بے حد پذیرائی کی اور انہوں نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے درمیان شاندار تعاون کو بھی سراہا جو ملکی دفاع کے لیے ناگزیر ہے۔
آرمی چیف نے واضح کیا کہ کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری یا سالمیت پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی ایسی کوشش کرے گا وہ اس کی بھاری قیمت ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم شہریوں کے خون کے ایک ، ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، ترجمان پاک فوج
آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے جوانوں کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ہر محاذ پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔





