آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کا ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں دندان شکن جواب

آپریشن بنیان مرصوص، پاکستان کا ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں دندان شکن جواب

پاکستان نے بھارت کے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں ناقابلِ یقین ضرب لگا دی، آپریشن بنیان مرصوص کے تحت پاکستان کی فوج نے بھارت کے 26 حساس فوجی مراکز کو تباہ کر دیا۔

پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کے متعدد ایئر بیسز، براہموس کا ڈپو اور S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا۔

سرینگر سے دہلی تک بھارت لرز اُٹھا جب پاکستانی فورسز نے راجستھان میں فوجی تنصیبات، سری نگر ایئر بیس، اور کئی اہم فضائی اڈوں کو تباہ کر دیا۔ جالندھر ایئر بیس اور گجرات میں موجود متعدد فضائی اڈے بھی اس حملے میں اڑا دئیے گئے۔

چندی گڑھ میں ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنا کر بے اثر کر دیا گیا، جبکہ بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور راجوری میں بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے تربیتی مرکز کو نیست و نابود کر دیا گیا۔

پاکستان کی کارروائی نے بھارت کو بری طرح ہلا دیا، جس کے بعد اودھم پور ایئر بیس مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور دہلی میں افرا تفری کا عالم تھا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے تھے، ان مقامات کو فتح ون میزائل سے ٹارگٹ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے اور مسئلہ کشمیر پر بھارت سے بات ہوگی، خواجہ آصف

پاکستان کی اس کامیاب کارروائی نے بھارتی افواج کے ہوش اُڑا دیے ہیں اور پورے بھارت میں دہشت اور خوف کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔

Scroll to Top