مودی کو جنگی جنون مہنگا پڑ گیا، ایڈونچر نے کھربوں ڈالر کا نقصان کرایا

مودی کو جنگی جنون مہنگا پڑ گیا، ایڈونچر نے کھربوں ڈالر کا نقصان کرایا

وزیر اعظم نریندر مودی کی جنگی جنون کی قیمت بھارت کو نہ صرف اقتصادی طور پر بلکہ دفاعی لحاظ سے بھی بھاری پڑی ہے۔

 بھارتی حکومت کی جانب سے حالیہ فوجی اقدامات اور ایڈونچر کے نتیجے میں کھربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے جس میں اربوں ڈالر کے رافیل لڑاکا طیارے اور ایس 400 میزائل سسٹم تباہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے جوابی حملوں نے بھارت کی دفاعی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا اور بھارتی فوج کے بیسز بھی برباد ہو گئے۔

اس جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو بھی شدید بحران میں دھکیل دیا ہے بھارتی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آئی ہے جس سے 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

اب بھارتی معیشت ہچکولے کھانے لگی ہے اور 13 میں سے 12 اہم شعبے مندی کا شکار ہو چکے ہیں، مارکیٹوں میں بےچینی کی فضا قائم ہو گئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار بھارتی سٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:این ڈی ٹی وی کے رپورٹر نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا، لائیو نشریات میں اینکر کو کھری کھری سنائیں

مودی حکومت کو اندرونی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ اس کی غلط حکمت عملی نے نہ صرف بھارت کی اقتصادی حالت کو متاثر کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔

بھارت کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کے نتائج اس کے عوام اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

Scroll to Top