ہماری افواج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے،خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا ساری دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے، ہماری افواج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھاکہ مودی کو پہلے ہی پیغام مل گیا ہے،اب اس کو مزید کیا پیغام دیں گے، پاکستانی افواج بہت بہادری سے بھارت کیخلاف لڑی ہیں۔

وزیردفاع کا کہناتھا کہ ہماری افواج نےدو سےتین گھنٹے کے اندر ہندوستان کے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں، ہماری افواج کا ساری دنیا میں ڈنکا بج رہا ہے، ہماری افواج نےساری دنیا میں لوہا منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شکست خوردہ مودی کا بھارتی قوم سے مایوس کن خطاب

انہوں نے کہاکہ اللہ ہمارے ملک و قوم اور افواج کو ہمیشہ اسی طرح مضبوط کرے، اللہ تعالیٰ نے ہمارا سر بلند کرنا تھا، وہ اللہ نے مہربانی کر دی ہے، قوم کا سر بھی فخر سے بلند ہو گیا ہے۔

Scroll to Top