خطرے کی گھنٹی بج گئی ،گورنر ہاؤس پشاورکا اسٹاف ہنگامی طور پر طلب ،سینئر صحافی محمد فہیم کا تہلکہ خیز انکشاف

سینئر تحقیقاتی صحافی محمد فہیم نے انکشاف کیا ہے کہ گورنر ہاؤس پشاور کے تمام عملے کو ہنگامی بنیادوں پر فوری ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔

چھٹی کے دن عملے کی اس اچانک اور غیر معمولی طلبی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔موجودہ حالات کے تناظر میں اس ہنگامی تحرک کو صوبے میں درپیش آئینی و سیاسی بحران اور ممکنہ گورنر راج کے نفاذ سے جوڑا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال کے بعد وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان محاذ آرائی شدید تر ہو چکی ہےجبکہ وفاق کی جانب سے انتظامی اقدامات کا عندیہ پہلے ہی دیا جا چکا تھا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق تعطیل کے روز گورنر سیکرٹریٹ کو فوری فعال کرنے کا مقصد کسی اہم صدارتی حکم نامے، آئینی فیصلے یا گورنر راج سے متعلق کاغذی کارروائی کو حتمی شکل دینا ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top