خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ،کوہ پیمائی ٹیکس میں دو سال کی چھوٹ، 2025 ’’ترچ میر کا سال‘‘ قراردیدیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت اور کوہ پیمائی کے فروغ کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہندوکش رینج کی چوٹیوں پر کوہ پیمائی ٹیکس میں دو سال کے لیے چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی کے مطابق، صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ کوہ پیماؤں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے مقصد کے تحت کیا ہے۔ ٹیکس میں یہ چھوٹ سال 2025 سے 2026 تک مؤثر رہے گی۔

ڈی جی ٹورازم نے بتایا کہ یہ اقدام خاص طور پر ترچ میر چوٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جسے سر کیے جانے کے 75 سال مکمل ہونے پر 2025 کو ’’ترچ میر کا سال‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ ترچ میر ہندوکش کا سب سے بلند پہاڑی سلسلہ ہے اور دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ اس پالیسی سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی خیبرپختونخوا کی کوہ پیمائی اور سیاحتی صلاحیت اجاگر ہوگی، مقامی معیشت کو تقویت ملے گی اور علاقے میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ ہوگا
سیاحتی ماہرین نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

Scroll to Top