تحریک انصاف کے سینئر رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے حوالے کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، استعفے کی فوری وجوہات پر کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی کے اندرونی مشاورت، تنظیمی حکمت عملی اور مستقبل کی سیاسی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کے سپرد کردیا ہے ، بانی پی ٹی آئی جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ عہدہ پارٹی کی امانت تھا ،پارٹی قیادت کی ہدایت پر استعفیٰ جمع کرایا ۔





