پاکستان کرکٹ بورڈ کا مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ سے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے اہم اجلاس میں منیٹورز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن کو قومی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مینٹو رز سرفراز احمد، مصباح ا لحق، وقار یونس، شعیب ملک اور ثقلین مشتاق کو فارغ کردیا گیا ہے۔

مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنید اکبر نے چیئرمین پی اے سی کا عہدہ چھوڑ دیا،استعفیٰ بیرسٹر گوہر کو پیش

واضح رہے کہ شعیب ملک نےدو ہفتے قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Scroll to Top