شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل،اہلخانہ کو بھی اطلاع دیدی گئی

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل،اہلخانہ کو بھی اطلاع دیدی گئی

شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد دل کی تکلیف کے باعث قید خانہ سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنمااور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد دل کی تکلیف کے باعث قید خانہ سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی سی) منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد شاہ محمود قریشی کو اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس پر جیل کے ڈاکٹروں نے فوری معائنہ کیا۔ طبیعت خراب ہونے پر انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے فوری طور پر پی آئی سی منتقل کیا گیا۔

رانا مدثر کے مطابق پی آئی سی میں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ جاری ہیں تاکہ مکمل تشخیص کی جا سکے۔ جیل انتظامیہ نے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی ان کی صحت سے آگاہ کر دیا ہے۔شاہ محمود قریشی کی صحت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مزید معلومات کا انتظار ہے۔

Scroll to Top