بھارت کی آبی یلغار، چین کا فوری اقدام ،مہمند ڈیم پر کام تیز کر دیا

بھارت کی آبی یلغار، چین کا فوری اقدام ،مہمند ڈیم پر کام تیز کر دیا

بھارت کی آبی جارحیت کی دھمکی کے بعد چین نے مہمند ڈیم کی تعمیر تیز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی کے بعد چین نے پاکستان کے لیے اہم مہمند ڈیم منصوبے کی تعمیر میں غیر معمولی تیزی پیدا کر دی ہے۔ 23 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی دی تھی، جسے پاکستانی حلقوں میں ’’آبی جارحیت‘‘قرار دیا جا رہا ہے۔

اس دھمکی کے جواب میں چین نے تزویراتی اہمیت کے حامل مہمند ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے اس منصوبے کو خطے میں توانائی تحفظ اور آبی ذخائر کے استحکام کے لیے مرکزی حیثیت دے دی ہے۔

مہمند ڈیم خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں واقع ہے اور یہ چین،پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) کے تحت جاری منصوبوں میں شامل ایک فلیگ شپ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔ اس منصوبے پر کام 2019 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ واپڈا کے اشتراک سے چین انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (سی ای ای سی) مکمل کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق مہمند ڈیم نہ صرف بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کے لیے اہم ہے بلکہ یہ بھارت کی ممکنہ آبی چالوں کے خلاف پاکستان کے دفاعی اور اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کا اہم ستون بھی بن رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم کی جلد تکمیل سے پاکستان کی آبی خودمختاری اور توانائی تحفظ کو نمایاں تقویت ملے گی۔

Scroll to Top