اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

پاکستان میں دہشت گردی کا بینیفشری بھارت ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد: ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش میں مصروف ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے لیے اسلحہ اور فنڈز فراہم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا بینیفشری بھارت ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بھارت نے جنگ میں مساجد اور بچوں کو نشانہ بنایا، اور ہندوستان انسانیت کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 74 علیحدگی پسند تنظیمیں سرگرم ہیں اور بھارت خود دوسرے ممالک میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے اعلان کیا کہ 27 مئی کی شام ہلال کی رویت ممکن نہیں ہے اور پاکستان میں یکم ذوالحجہ جمعرات کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات

سیاسی امور پر بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد پر اعتراض نہیں، لیکن اپوزیشن کو اس وفد میں شامل نہ کرنے پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اپوزیشن کو بھی شامل ہونا چاہیے تھا۔

Scroll to Top