اسپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت پیش کی جا سکتی ہے، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد پیش کی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا اور کہا کہ ملک میں یکجہتی کی ضرورت ہے کیونکہ مودی کوئی حماقت کر سکتا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے اراکین کی تقاریر حذف کرتے ہیں اور اسمبلی کے احاطے سے 8 افراد کے اغوا پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تحریک عدم اعتماد پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ کسی بھی وقت پیش کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں خبریں آئیں تھیں کہ پی ٹی آئی وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا سوچ رہی ہے، تاہم بعد میں اس کی تردید بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ تحریک انصاف کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ارادہ نہیں رکھتی۔

Scroll to Top