مطلع ابر آلود، آندھی اور بارش متوقع ،خیبرپختونخوا کے عوام محتاط رہیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

مطلع ابر آلود، آندھی اور بارش متوقع ،خیبرپختونخوا کے عوام محتاط رہیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

کے پی میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بعض مقامات پر معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی کی پیشگوئی کرتے ہوئے مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آج صوبے کے متعدد حصوں میں آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور بعض مقامات پر معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کی یہ لہر پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، وزیرستان، بنوں، کرم، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں کو متاثر کرے گی۔ جبکہ ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Scroll to Top