تاجروں کیلئے بُری خبر، ایف بی آر نے سخت ترین قوانین تیار کر لیے

نادہندگان ہوشیار!ایف بی آر کے دفاتر 31 مئی بروزہفتہ کھلے رہیں گے،نوٹسز جاری

ٹیکس ہدف پورا کرنے کی کوششیں تیز، ایف بی آر دفاتر 31 مئی ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کی مہم تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس کے دفاتر 31 مئی بروز ہفتہ رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ اقدام رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 334 ارب روپے کی تکمیل کے لیے کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام لارج ٹیکس پیئرز یونٹس (LTUs) اور علاقائی دفاتر کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں دفاتر کو ہفتہ کے روز بھی مکمل فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں، اور 31 جون تک انفورسمنٹ کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کو مالی سال 2023-24 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران 833 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا۔ اس عرصے میں 9 ہزار 309 ارب روپے ٹیکس جمع کیا جا سکا، جبکہ اصل سالانہ ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق رواں ماہ کے دوران ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ نظرثانی شدہ ہدف 12 ہزار 334 ارب روپے تک ٹیکس وصولی ممکن بنائی جائے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top