ضلعی انتظامیہ اور یوتھ آفیسر بنوں کے تعاون سے شروع کیے گئے دو ماہ پر مشتمل تکنیکی تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہو گیاجس میں 350 طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہنر سکھانا اور انہیں خود کفیل بنانا تھا۔کورسز میں ایمازون، ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے جدید مضامین شامل تھے۔ یہ تمام کورسز مکمل طور پر مفت فراہم کیے گئے۔
پروگرام کی اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے شرکاء میں تربیتی اسناد (سرٹیفیکیٹس) تقسیم کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر زاہد اللہ خان اور برائٹ لانسر کے چیف ایگزیکٹو قیصر اقبال خان نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان اس ملک اور قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی مثبت سرگرمیاں ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔
عاطف خان کے خط پر ایکشن، مردان میونسپلٹی کا ایکسین معطل
انہوں نے مذید کہاکہ یہ تربیتی پروگرام اسی مقصد کے تحت شروع کیا گیا تاکہ نوجوان ہنر سیکھ کر خود مختار بنیں اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔





