جولوگ امیر کے احکامات کی نافرمانی کرتے ہوئے دوسر ے ملک میں جنگ کیلئے جاتے ہیں وہ جائز نہیں، افغان ملٹری کمانڈر

کابل: حضرت حمزہ ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے 400 پولیس اہلکاروں کی گریجویشن تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ امیرالمومنین کے احکامات کی نافرمانی کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک  جنگ کے لیے جاتے ہیں، وہ جائز نہیں ہیں اور امیرالمومنین کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو افراد کسی بھی گروہ سے تعلق بنا کر غیر ملکی ملک میں جہاد کرنے جاتے ہیں، انہیں مجاہدین نہیں سمجھا جائے گا۔

سعیداللہ سعید نے کہاکہ جب امیر منع کررہاہے اور آپ اس کے باوجود بھی جہاد کررہے ہیں تو کیا آپ جہاد ذاتی طور پرکررہے ہیں یا پھر امیر کی اطاعت پرکررہے ہیں اور اگر امیر کی اطاعت پرکررہے ہیں تو پھر علما کرام سے پوچھ لیں۔

انہوں نے کہاکہ ہر عمل چاہے وہ حج ہو،نماز ہویا پھر جہاداس کی ادائیگی سےقبل اس عمل کا طریقہ کار سیکھنا چاہیئے اسلئے پہلے جہاد کا طریقہ کار سیکھ کر جہاد پر جانا چاہیئے۔

Scroll to Top